: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دبئی،22اکتوبر(ایجنسی) اداکارہ سلمی ہائیک نے باور کرایا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ ان کے ساتھ تفریح کی غرض سے ملاقات کی کوشش کی تھی اور جب انہوں نے ٹرمپ کی پیش کش کو مسترد کر دیا تو صدارتی امیدوار نے امریکی ہفت روزہ National Enquirer میں ان کے بارے میں ایک من گھڑت اور منفی افواہ پھیلا دی۔
سلمی ہائیک نے یہ انکشاف ہسپانوی زبان کے ایک ریڈیو چینل El Show del Mandril کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ ہائیک مطابق ٹرمپ نے پہلے اس شخص سے دوستی پر اصرار کیا جس سے وہ محبت کرتی تھیں تاکہ ٹرمپ
ان کا نمبر حاصل کرسکیں۔ بعد ازاں جب ہائیک نے ٹرمپ کو آگاہ کردیا کہ اگر وہ اپنے دوست کے ساتھ تعلق میں مربوط نہ بھی ہوتیں تب بھی ٹرمپ سے تعلق قائم نہیں کر سکتی تھیں تو ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آ گئے اور انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ٹرمپ نے کسی شخص کے ذریعے امریکی ہفت روزہ نیشنل انکوائرر تک یہ بات پہنچا دی کہ سلمی ہائیک کے چھوٹے قد کی وجہ سے ٹرمپ ان کے ساتھ تفریحی ملاقات کی غرض جانا پسند نہیں کرتے۔ سلمی ہائیک کے مطابق ٹرمپ کا خیال تھا کہ اس کے بعد میں ان کے ساتھ باہر جانے کی کوشش کروں گی تاکہ عوام لوگ یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ٹرمپ نے واقعتا میرے ساتھ باہر جانے سے انکار کر دیا تھا۔